Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وہ گیند جسے ساری دنیا یاد رکھے گی

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2020 05:53am

سال 2011 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا، جس میں سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تاہم ہاک آئی کے ذریعے جب ریپلے کیا گیا تو امپائرز کی طویل مشاورت کے بعد سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

جدید ٹیکنالوجی ہاک آئی کے ذریعے گیند کا ریپلے کیا گیا تو سچن ٹنڈولکر ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے، ہاک آئی ریپلے میں گیند وکٹ کے قریب سے جاتی دکھائی دی۔

سعید اجمل اور سچن ٹنڈولکر کا یہ آؤٹ اور پھر ناٹ آؤٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں امپائر کے فوری فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ہاک آئی نے سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا اور امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

اس گیند کے فیصلے سے متعلق طویل بحث سوشل میڈیا پر بھی چلی۔ کچھ نے آؤٹ کو درست قرار دیا جبکہ کچھ نے اس کی مخالفت کی۔